Brailvi Books

تعریفاتِ نَحویہ
13 - 45
(۱۵) اَلْمُفْرَدُ الْمُنْصَرِفُ الصَّحِیْحُ: مَا لَایَکُوْنُ مُرَکَّبًا وَلَا غَیْرَ مُنْصَرِفٍ وَلَا مُعْتَلَّ الآخِرِ
ترجمہ:وہ اسم جونہ مرکب ہو اور نہ ہی غیر منصرف اور نہ اس کے آخر میں حرف علت ہو۔
(۱۶) اَلْجَارِی مَجْرَی الصَّحِیْحِ: ھُوَ مَا یَکُوْنُ فِيْ اٰخِرِہٖ وَاوٌ أَوْ یَاءٌ مَا قَبْلَھُمَا سَاکِنٌ کَدَلْو وَظَبْيٍ
ترجمہ:وہ اسم ''جاری مجری صحیح '' کہلاتا ہے جس کے آخر میں واؤ.. یا.. ی ہو اور اِن کا ماقبل ساکن ہو ۔ جیسے دَلْوٌ،طَبْيٌ
(۱۷) اَلْجَمْعُ الْمَکَسَّرُ الْمُنْصَرِف: ھُوَ الْجَمْعُ الَّذِيْ لَمْ یَسْلَمْ وَزْنُ مُفْرَدِہٖ وَلَا یَکُوْنُ غَیْرَ مُنْصَرِفٍ نَحْوُ رِجَالٍ
ترجمہ:جمع مکسر منصرف سے مراد وہ جمع ہے جس میں اس کے واحد کا صیغہ سلامت نہ رہے اورنہ وہ غیر منصرف ہو ۔ جیسے رِجَالٌ

وضاحت: رِجَالٌ رَجُلٌ کی جمع ہے جسے رَجُلٌمیں عین کلمہ کے بعد الف کا اضافہ کرکے بنایا گیا ہے جس کی بنا پر واحد کاصیغہ سلامت نہ رہا ۔
(۱۸)اَلْجَمْعُ الْمُؤَنَّث السَّالِمُ: مَاکَانَ فِيْ آخِرِہٖ أَلِفٌ وَتَاءٌ نَحْوُ مُسْلِمَاتٍ
Flag Counter