Brailvi Books

تعریفاتِ نَحویہ
12 - 45
(یعنی ماضی ، امرحاضر معروف اورحروف ) سے مشابہت نہ رکھتا ہو ۔جیسے قَامَ زَیْدٌمیں زَیْدٌ ۔

وضاحت: اس مثال میں زَیْدٌ معرب ہے کیونکہ یہ قَامَ کے ساتھ ترکیب میں واقع ہوا ہے اور مبنی الاصل سے مشابہت بھی نہیں رکھتا ۔
(۱۲) الاعراب : مَا بِہٖ یَخْتَلِفُ اٰخِرُالْمُعْرَبِ کَالضَّمَّۃِ وَالْفَتْحَۃِ وَالْکَسْرَۃِ وَالْوَاوِ وَالْأَلِفِ وَالْیَاءِ
ترجمہ:جس کے ذریعے اسمِ معرب کا آخر تبدیل کیا جائے اسے اعراب کہتے ہیں مثلاً ضمہ ، فتحہ ،کسرہ اور واؤ،الف، ی۔

وضاحت: ضمہ ، فتحہ ،کسرہ کو اعراب بالحرکت کہتے ہیں اور واؤ،الف، ی کو اعراب بالحروف کہا جاتا ہے ۔
(۱۳) العامل: مَابِہٖ رَفْعٌ أَوْ نَصَبٌ أَوْجَرٌّ نحو ''ضَرَبَ'' فِي''ضَرَبَ زَیْدٌ''
ترجمہ:جس کے سبب کسی لفظ پر رفع ، نصب یاجر آئے اسے عامل کہتے ہیں ۔ جیسے ''ضَرَبَ زَیْدٌ'' میں'' ضَرَبَ۔''
(۱۴) محل الاعراب : ھُوَ الْحَرْفُ الْأَخِیْرُ نحو دَالٍ فی''ضَرَبَ زَیْدٌ''
ترجمہ:اسم کے آخری حرف کو محلِّ اعراب کہا جاتا ہے ۔جیسے ضَرَبَ زَیْدٌمیں ''د''۔
Flag Counter