ترجمہ:اِسناد سے مراد یہ ہے کہ ایک کلمہ کی نسبت دوسرے کی طرف اس طرح کی جائے کہ سننے والے کو ایسا کامل فائدہ حاصل ہو کہ اس (فائدے کے حاصل ہونے )پر خاموش ہونا درست ہو ۔ جیسے قَامَ زَیْدٌ
وضاحت: اس مثال میں کھڑے ہونے کی نسبت زید کی طرف اس طرح کی گئی ہے کہ یہ جملہ کہنے کے بعد متکلم کے خاموش ہوجانے پر سننے والے کو خبر کا فائدہ حاصل ہوگیا۔
(۱۱) الاسم المعرب: ھُوَ کُلُّ اِسْمٍ رُکِّبَ مَعَ غَیْرِہٖ وَلَا یَشْبَہُ مَبْنِيَّ اْلَأصْلِ نَحْوُ'' زَیْدٌ'' فِيْ'' قَامَ زَیْدٌ''
ترجمہ:اسم معرب سے مراد ہر وہ اسم ہے جواپنے عامل سے مرکّب ہو اور مبنی الاصل