Brailvi Books

تربیت اولاد
99 - 185
اور سفر پر جاکر دعا مانگی تھی ،الحمدللہ عزوجل! میرے منّے کی آنکھوں کی روشنی واپس آچکی ہے ۔
انہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں 

کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں
 (دعوتِ اسلامی کی بہاریں ،قسط اول، ص۳)
علاج ہوگیا:
    ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمارے پڑوسی کا بچہ کسی مُوذی مرض میں مبتلا ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا اگر اس کی زندگی چاہتے ہو تو اسے بیرونِ ملک لے جاؤ۔وہ بے چارہ غریب شخص بیرونِ ملک علاج کروانے کے لئے لاکھوں روپے کہاں سے لاتا ۔ الغرض وہ اپنے لختِ جگر کی زندگی سے ناامید ہوگیا ۔ باب المدینہ(کراچی)میں ہونے والا تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع قریب تھا ۔ میں نے اسے اجتماع میں شرکت کرکے دعاکرنے کی ترغیب دلائی ۔ چنانچہ وہ اپنے بیمار بچے کو بھی اجتماع میں لے گیا اور گڑگڑا کر دعا مانگی ۔ الحمدللہ عزوجل بچہ بالکل تندرست ہوگیا ،جب ڈاکٹروں نے بچہ کا دوبارہ طبی معائنہ کیا تو حیران رہ گئے ۔(دعوتِ اسلامی کی بہاریں ،حصہ اول، ص۱۵)
زبان کھلنے کے بعد اللہ عزوجل کا نام سکھائيے
    جب بچہ ذرا ہوشیار ہوجائے اور زبان کھولنے لگے تو سب سے پہلے اس کے خالق ومالک اور رازِق کا اسمِ ذات ''اللہ''سکھانا چاہيے اور اس بات کا التزام بھی کیا جائے کہ اس کی پاک وصاف زبان سے سب سے پہلے کلمہ طیبہ ہی جاری ہو ۔
Flag Counter