شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ نے اپنی نواسی کے لئے سب گھر والوں کو کہہ رکھاتھا کہ اس کے سامنے ''اللہ اللہ کا ذکر کرتے رہیں تاکہ اس کی زبان سے پہلا لفظ ''اللہ '' نکلے اور جب وہ آپ دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں لائی جاتی توآپ خود بھی اس کے سامنے ذکر اللہ کرتے ۔ چنانچہ جب ان کی نواسی نے بولنا شروع کیا تو پہلا لفظ ''اللہ ''ہی بولا۔
تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غيرسياسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے مرحوم رکن الحاج الحافظ المفتی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی مدنی منّی ان کی وفات کے وقت گیارہ ماہ کی تھی۔ جب مدنی منّی سے گھر کاکوئی فرد کہتا کہ بولو بیٹی''پاپا''تو فرماتے :''اس کو یوں نہ سکھائيے بلکہ اس کے سامنے ''اللہ، اللہ'' کہتے
رہیں۔''(مفتی دعوتِ اسلامی ،ص۴۳)
بچے جب بولنا شروع کريں تو ان سے گفتگو کے دوران صاف اورآسان چھوٹے چھوٹے فقروں میں بات کریں ۔ بچے شروع شروع میں تتلا کر بولتے ہیں لیکن آپ ایسا نہ کریں کیونکہ ایسی صورت میں وہ اسی انداز کو اچھا سمجھنا شروع کریں