| تربیت اولاد |
اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میری خالہ مجھے رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خدمتِ بابرکت میں لے گئیں اور عرض کی :''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم!میرا بھانجا بیمار ہے ۔'' (یہ سن کر )رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے دعائے برکت فرمائی ۔پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے وضو فرمایا تو میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی پیا۔
(صحیح المسلم کتاب الفضائل ،باب اثبات خاتم النبوۃ، الحدیث۲۳۴۵،ص۱۲۷۷)
پیارے اسلامی بھائیو! اگر کبھی آپ کی اولاد یا گھر کا کوئی اور فرد بیمار ہوجائے تو طِبّی علاج کے ساتھ ساتھ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شامل ہوکر اس کی صحت یابی کی دعا بھی کیجئے ۔الحمدللہ عزوجل !راہِ خدا عزوجل میں عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کی برکت سے شفایابی کے کئی واقعات ہیں ۔دوبہاریں ملاحظہ ہوں۔۔۔۔۔۔
بینائی واپس آگئی :
شیخ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے پاس ایک صاحب اپنے منّے کو گود میں اٹھاکر دم کروانے کے لئے لائے اور بتایا کہ بچے کی بینائی چلی گئی ہے ۔ امیراہلِ سنت دامت برکاتھم العالیہ نے دم کرنے کے بعد مشورہ دیا کہ آپ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں سفر کریں اور سفر پر جاکر دعا کریں،ان شاء اللہ عزوجل کرم ہوگا ۔ کچھ عرصے بعد وہ صاحب پھر اپنے منےّ کو لے کر فیضانِ مدینہ تشریف لائے اور بتایا کہ میں نے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں سفر کیا