Brailvi Books

تربیت اولاد
97 - 185
سلّم فرماتے :''یا الٰہی عزوجل ! ہمارے مدینے ، ہمارے پھلوں اور ہمارے مد اور صاع میں برکت دربرکت عطا فرما ۔'' پھر وہ پھل وہاں موجود بچوں میں سے سب سے چھوٹے بچے کو دے دیتے ۔''
 (صحیح المسلم کتاب الحج ،باب فضل المدینۃ ودعاء النبی  فیھا بالبرکۃ الحدیث۳۷۳ا،ص۷۱۳)
    جب کوئی نیا پھل آئے تو اپنے بچوں کو کھلائيے کہ نئے کو نیا مناسب ہے ۔ پھل وغیرہ بانٹنے میں پہلے بیٹیوں کو دیجئے کہ ان کا دل بہت تھوڑا ہوتا ہے ۔حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا:''جو بازار سے اپنے بچوں کے لئے کوئی نئی چیز لائے تو وہ ان پر صدقہ کرنے والے کی طرح ہے اور اسے چاہيے کہ بیٹیوں سے ابتداء کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ بیٹیوں پر رحم فرماتا ہے اور جو شخص اپنی بیٹیوں پر رحمت وشفقت کرے وہ خوفِ خدا عزوجل میں رونے والے کی مثل ہے اور جو اپنی بیٹیوں کو خوش کرے اللہ تعالیٰ بروزِ قیامت اسے خوش کریگا ۔''
 (فردوس الاخبار،باب المیم، الحدیث۵۸۳۰،ج۲،ص۲۶۳)
بچے کی صحت کا خیال رکھئے
    والدین کو چاہيے کہ بچوں کی اچھی صحت کے لئے ضروری لوازمات مثلاً اچھی غذا، صاف ستھرے گھر اور موسم کے مطابق آرام دہ لباس کا خیال رکھیں ۔ان کے استعمال کی اشیاء کو جراثیم سے بچاکر رکھیں ۔ انہیں حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو کسی ماہر طبیب کی خدمت حاصل کریں ۔حصول ِ شفاء کے لئے اللہ عزوجل کے پیاروں کی بارگاہ میں بھی حاضر ہونا چاہيے ۔جیسا کہ حضرت سیدنا سائب بن یزید رضی
Flag Counter