Brailvi Books

تربیت اولاد
96 - 185
سے دوسری غار کی طرف بھاگنا پڑے گا تو جب ایسا زمانہ آجائے تو روزی اللہ عزوجل کی ناراضگی ہی سے حاصل کی جائے گی پھر اس زمانہ میں آدمی اپنے بیوی بچوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگا ،اگر اس کے بیوی بچے نہ ہوں تو وہ اپنے والدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگا اگر اس کے والدین نہ ہوئے تو وہ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگا ۔ ''صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کی:''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم!وہ کیسے؟'' فرمایا:'' وہ اسے اس کی تنگ دستی پر عار دلائیں گے تو وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے والے کاموں میں مصروف کر دے گا ۔''
 (الزھد الکبیر،الحدیث ۴۷۹،ص۱۸۳)
احتیاطِ نبوی:
    حضرت سيدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہيں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے(جبکہ ابھی بچے ہی تھے) ايک مرتبہ صدقے کی کھجوروں ميں سے ايک کھجور اٹھا کر اپنے منہ ميں رکھ لی جب حضور اکرم،نورِ مجسم ،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ديکھا تو فورا فرمايا ''کخ کخ''يعنی اس کو منہ سے نکال کر پھينک دو ،کيا تمہيں معلوم نہيں کہ ہم يعنی بنو ہاشم صدقے کا مال نہيں کھاتے ۔''
 (صحیح المسلم ،کتاب الزکوٰۃ،باب تحریم الزکوٰۃ علی رسول اللہ   ...الخ ،الحدیث ۱۰۶۹،ص۵۰۱)
بچوں کونیا پھل کھلائيے
    حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں پہلا پھل پیش کیا جاتا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و
Flag Counter