| تربیت اولاد |
کرے اور پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو وہ قیامت میں اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کی طرح چمکتا ہو گا ۔ ''
(شعب الایمان ،باب فی الزہد وقصر الامل ،الحدیث ۱۰۳۷۵،ج۷،ص۲۹۸)
پیارے اسلامی بھائیو!
تکمیل ِ ضروریات اور آسائشوں کے حصول کے لئے ہرگزہرگز حرام کمائی کے جال میں نہ پھنسیں کہ یہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے لئے دنیا وآخرت میں عظیم خسارے کا باعث ہے جیسا کہ حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلّم نے فرمایا :''وہ گوشت ہرگز جنت میں داخل نہ ہوگا جو حرام میں پلا بڑھا ہے ۔''(سنن الدارمی ،کتاب الرقاق،باب فی اکل السحت،الحدیث۲۷۷۶،ج۲،ص۴۰۹)
حضرت سیدناعبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا :'' سود کا ایک درہم جو انسان (اس کا سود ہونا)جانتے ہوئے کھائے ،چھتیس بار زنا کرنے سے سخت تر ہے ۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل حدیث عبد اللہ بن حنظلہ ،الحدیث۲۲۰۱۶،ج۸،ص۲۲۳)
تنگ دستی کی وجہ سے حرام کمانے والا:
حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا :''لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ دین دار کو اپنا دین بچانے کے لئے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ اور ایک غار