Brailvi Books

تربیت اولاد
92 - 185
    حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم،نورِ مجسم ،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے انہیں ارشاد فرمایا:''اللہ عزوجل کی رضا کے لئے تُو جتنا بھی خرچ کرتا ہے تجھے اس کا اجر دیا جائے گا حتی کہ جولقمہ تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو اس کا بھی اجر ملے گا ۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الجنائز ،باب رثی النبی صلَّی اللہ تعالی علیہ والہٖ وسلم الحدیث ۱۲۹۵،ج۱،ص۴۳۸)
    حضرت سيدنا ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ روايت کرتے ہيں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالی علیہ والہٖ وسلم نے فرمايا:''خرچ کرنے کے اعتبار سے بہترين دينار وہ ہے جسے آدمی اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے اور اسی طرح وہ دينار(بھی بہتر ہے)جسے وہ راہ خداعزوجل ميں اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے اور وہ دينار بھی جسے اپنے ساتھيوں پر راہ خداعزوجل ميں خرچ کر ديتا ہے۔''
 (المسندللامام احمدبن حنبل ،حدیث ثوبان ،الحدیث ۲۴۴۳،ج ۸ ،ص۳۲۳)
    حضرت سيدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے ،کہتے ہيں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلّم نے ارشاد فرمايا:''ايک دينار وہ ہے جسے تم اللہ کی راہ ميں خرچ کرتے ہو،ايک دينار وہ ہے جسے تم غلام پر خرچ کرتے ہو،ايک دينار وہ ہے جسے تم مسکين پر صدقہ کرتے ہو،ايک دينار وہ ہے جسے تم اپنے اہل و عيال پر خرچ کرتے ہو،ان ميں سب سے زيادہ اجر اس دينار پر ملے گا جسے تم اپنے اہل و عيال پر خرچ کرتے ہو۔''
 (صحیح مسلم،کتاب الزکوۃ،باب فضل النفقۃ علی العيال......الخ،الحديث ۹۹۵،ص۴۹۹)
Flag Counter