Brailvi Books

تربیت اولاد
91 - 185
عبدالمصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،امیراہلِسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ وغیرہ۔
مسئلہ:
    بچوں کو سُلانے یا رونے سے باز رکھنے کے لئے افیون دینا حرام ہے ۔
 (فتاویٰ رضویہ،ج۲۴،ص۱۹۸)
بچوں پرخرچ کیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        اپنے بچوں اور دیگر اہلِ خانہ پر دل کھول کر خرچ کیجئے اور بشاراتِ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے حق دار بنئے ۔چنانچہ حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:''جو شخص (ناجائز اور مشتبہ چیز سے) بچنے کے لئے خود پر خرچ کریگا تو یہ صدقہ ہے اور جو کچھ اپنی بیوی ، اولاد اور گھر والوں پر خرچ کریگا صدقہ ہے ۔
 (مجمع الزوائد ،کتاب الزکوٰۃ ،باب فی نفقۃ الرجل ،الحدیث ۴۶۶۰،ج۳،ص۳۰۲)
    حضرت سیدنا جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ''سب سے پہلے جو چیز انسان کے ترازوئے اعمال میں رکھی جائے گی وہ انسان کا وہ خرچ ہوگا جو اس نے اپنے گھر والوں پر کیا ہوگا۔''
 (المعجم الاوسط ،الحدیث ۶۱۳۵،ج۴،ص۳۲۸)
Flag Counter