Brailvi Books

تربیت اولاد
90 - 185
چیز نہ چبانے دیجئے،بَہُت ہی نرم اور جلد ہضم ہونے والی غذائیں کھلائیے(۱۱) گائے یا بکری کا دودھ بھی پلاتے رہے (۱۲) حسبِ حیثیت بچّوں کو اس عمر میں اچّھی خوراک دیجئے کہ اِس عمر میں جو کچھ طاقت بدن میں آ جائے گی وہ اگر بچّہ زندہ رہا تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام عمر کام آئے گی (۱۳) بچّوں کو بار بار غذا نہیں دینی چاہے۔ جب تک ایک غذا ہضم نہ ہو جائے دوسری غذا ہرگز مت دیجئے (۱۴)ٹافیاں ، مٹھائی اور کھٹائی کی عادت سے بچانا بَہُت بَہُت بَہُت ضَروری ہے کہ یہ چیزیں بچّوں کی صحّت کے لیے بَہُت ہی نقصان دِہ ہیں(۱۵) بچّوں کو سوکھے میوے اور تازہ پھل کھلانا بَہُت ہی اچھا ہے(۱۶) ختنہ جتنی چھوٹی عمر میں ہو جائے بہتر ہے تکلیف بھی کم ہوتی اور زخم بھی جلدی بھر جاتا ہے۔
 (فیضان ِسنّت ،باب فیضانِ رمضان،احکامِ روزہ،ج۱،ص۹۹۳)
صلو اعلی الحبیب!     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
بچے کولوری دینا
    بچے کو سلانے یا بہلانے کے لئے لوری دینے کا رواج عام ہے لیکن لوری دیتے وقت خیال رکھا جائے کہ یہ بے معانی کلمات پر مشتمل نہ ہو اور نہ ہی اس میں کوئی غیرشرعی کلمہ ہو بلکہ بہتر یہ ہے کہ حمد یا نعت یا اولیائے کرام کی منقبت بچے کو سنائی جائے تو ثواب بھی ملے گا اور بچے کو نیند بھی آجائے گی ۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی محتاط عالم کاہی کلام پڑھا جائے مثلاً امامِ اہلِ سنت الشاہ احمد رضاخان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، مولاناحسن رضاخان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،مفتی اعظم ہند مولانا مصطفی رضاخان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ، مولاناسید نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،مولانا
Flag Counter