Brailvi Books

تربیت اولاد
89 - 185
''حضرت سیِّدنا علی اصغر''کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے دودھ پیتے بچّوں کیلئے 16 مَدَنی پھول
 (از شیخِ طریقت،امیرِ اہلِسنّت ،حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی)

    (1) بچّہ یا بچّی کے پیدا ہونے کے فوراً بعد یابَرُّ سات بار ( اول آخِر ایک بار درود شریف ) پڑھ کر اگر بچّے کو دم کر دیا جائے تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بالِغ ہونے تک آفتوں سے حفاظت میں رہے گا(۲)پیدائش کے بعد بچّے کو پہلے نمک مِلے ہوئے نیم گرم پانی سے نہلائیے پھرسادہ پانی سے غُسل دیجئے تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ پھوڑے پھنسی کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا(۳) نمک ملے ہوئے پانی سے بچّوں کو کچھ دنوں تک نہلاتے رہے کہ یہ بچّوں کی تندُرُستی کیلئے بے حدمُفید ہے۔ اور نیز (۴)نہلانے کے بعدبدن میں سرسوں کے تیل کی مالِش بچّوں کی صحّت کے لیے اِکسیر ہے(۵) بچّوں کو دودھ پلانے سے پہلے روزانہ دوتین مرتبہ ایک اُنگلی شہد چٹا دیناکافی فائدہ مندہے(۶) خواہ جُھولے میں جُھلائیں یا بچھونے پرسُلائیں یا گود میں کِھلائیں ہر حال میں بچّوں کا سر اُونچا رکھئے سر نیچا اور پاؤں اُونچے نہ ہونے دیجئے کہ نقصان دِہ ہے(۷) وِلادت کے بعد بَہُت تیز روشنی والی جگہ میں رکھنے سے بچّے کی نگاہ کمزور ہو جاتی ہے(۸) جب بچّے کے مَسُوڑھے سخت ہو جائیں اور دانت نکلتے معلوم ہوں تو مَسُوڑھوں پر مرغ کی چربی ملا کریں اور (۹) روزانہ ایک دو مرتبہ مَسُوڑھوں پر شہد ملاکریں اور بچّے کے سر اور گردن پر تیل کی مالِش کرنا مُفید ہے(۱۰) جب دودھ چُھڑانے کا وَقت آئے اور بچّہ کھانے لگے تو خبردار ! خبردار!اس کو کوئی سخت
Flag Counter