Brailvi Books

تربیت اولاد
87 - 185
تحریک، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے اور خوب خوب رحمتیں اور بَرَکتیں لوٹئے۔ آپ کی ترغیب وتَحریص کیلئے ایک ایمان افروز خوشگو ار مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار ہے۔ چُنانچِہ گلستانِ مصطفٰے ( بابُ المدینہ کراچی ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے، میں نے ایک ایسے اسلامی بھائی کوتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع کی دعوت پیش کی جن کی بیٹی کو جگر کا کینسر تھا۔ وہ دُعائے شِفاکا جذبہ لئے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شریک ہو گئے۔ان کا کہنا ہے میں نے اجتِماعِ پاک میں خوب دُعا کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ واپَسی کے بعدجب اپنی بیٹی کا چیک اَپ کروایا تو ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ اُس کے جگر کا کینسر خَتْم ہوچکا تھا۔ڈاکٹروں کی پوری ٹیم حیرت زدہ تھی کہ آخِرکینسر گیا کہاں!،جبکہ حالت اسقدر خراب تھی کہ اجتماعِ پاک میں جانے سے پہلے اُس لڑکی کے جگر سے روزانہ کم ازکم ایک سِرِنج بھر کرمَواد نکالا جاتا تھا!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اجتماعِ پاک( ملتان) میں شرکت کی بَرَکت سے اب اُس لڑکی کے جگر میں کینسر کانام ونشان تک نہ رہاتھا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ بیان وہ لڑکی اب نہ صرف رُوبہ صحّت ہے بلکہ اُس کی شادی بھی ہوچکی ہے۔
اگر دردِ سر ہو،کہ یا کینسر ہو،		دلائے گا تم کو شفا مَدَنی ماحول

شفائیں ملیں گی، بلائیں ٹلیں گی	یقینا ہے بَرَکت بھرا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter