Brailvi Books

تربیت اولاد
85 - 185
 (۴)پیٹ کی خرابی:
    بچے پيٹ ميں اينٹھن (يعنی مروڑ) کی وجہ سے بھی روتے ہيں اگر بچہ ٹانگيں سکيڑ کر اچانک رونا شروع کر دے تو تھوڑی دير بعد گيس خارج ہونے پر چپ ہو جائے گا۔ کچھ عرصہ بعد پھر ايسا ہی کرے تو يہ اس بات کی علامت ہے کہ بچہ پيٹ کی تکليف ميں مبتلاہے ۔دودھ پلانے کے بعد بچے کو سينے سے لگا کر ڈکاريں دلادی جائيں تو بچے عموماً اس تکليف ميں مبتلا نہيں ہوتے اگر بچہ اس تکليف کی وجہ سے رو رہا ہو تو ڈکار دلانے پر فورًا چپ ہو جاتا ہے ،اگر پھر بھی چپ نہ ہو اور مسلسل روتا رہے تو اپنے معالج سے ضرور رجوع کريں ۔
 (۵)بوریت:
    بچہ کمرے ميں تنہا سو رہا ہو اوراچانک اس کی آنکھ کھل جائے اور آس پاس کوئی نظر نہ آئے تو بيزار ہو کر رونے لگتا ہے۔ بچے تنہائی سے بہت جلد اکتا جاتے ہيں ايسی صورت ميں بچے کو گود ميں لے کر بہلانے سے بچہ فورًا چپ ہو جاتا ہے۔
 (۶)دانت نکلنا:
    دانت نکل رہے ہوں تو بچہ اس کی وجہ سے بھی روتا ہے ليکن عموماً ايسا نہيں ہوتا۔اگر بچہ مسلسل رو رہا ہو تو اس کاکوئی اور سبب ہو گاجسے آپ کا معالج بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے ۔
 (۷)نیند پوری نہ ہونا:
    بچے کی نيند پوری نہ ہو تب بھی وہ رونے لگتا ہے اگر آپ ديکھيں کہ بچے کو کسی
Flag Counter