Brailvi Books

تربیت اولاد
84 - 185
شیر خوار بچے کے رونے کے چند اسباب اور چُپ کرانے کے طریقے
    بچوں کا رونا کوئی نئی بات نہیں لیکن جب شير خوار بچہ مسلسل رونے لگے اور چپ ہونے کا نام نہ لے تو ہميں اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہے ۔ شيرخوار بچوں کے رونے کے چند اسباب اور ان کا حل ملاحظہ ہو۔۔۔۔۔۔
 (۱)بھوک:
    اکثر بچوں کو دو سے تين گھنٹوں کے اندر بھوک لگنے لگتی ہے ایسی صورت میں اگر بچے کو دودھ دے ديا جائے تو وہ سکون سے سو جاتے ہيں۔
 (۲)پياس:
    موسم گرما ميں اور بخار کی صورت ميں جسم سے زيادہ پسينہ خارج ہوتا ہے ، اس کی وجہ سے بچوں کو باربار پيا س لگتی ہے ،پانی نہ ملے تو وہ رونے لگتے ہيں ،تھوڑا سا پانی ديا جائے تو فورًا چپ ہو جاتے ہيں اور انہیں قرار آجاتا ہے ۔
 (۳)کپڑے گیلے ہونا:
    بچے کا پاجامہ یا جانگیایاNAPKIN(یعنی شیر خوار بچوں کی پیشاب گاہ پر رکھا جانے والا رومال یا تولئے کا ٹکڑا )پيشاب سے تر ہو جائے تو بچوں کو الجھن ہونے لگتی ہے اور فورًا رونے لگتے ہيں NAPKIN'تبديل کر ديا جائے تو فورا چپ ہو جاتے ہيں،بعض مائيں اپنی سہولت کی خاطر صبح سے شام تک ''PAMPER''باندھے رکھتی ہيں ۔ کچھ مائيں تو اس انداز سے باندھتی ہيں کہ بچے کی ٹانگوں میں سوزش ہوجاتی ہے ۔
Flag Counter