| تربیت اولاد |
استقامت کے علاوہ ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی پیرِ کامل سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔کسی کو اپنا پیر بنانے کے لئے چار شرائط کا لحاظ انتہائی ضروری ہے۔ (۱)صحیح العقیدہ سنّی ہو۔ (۲)اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے ۔ (۳)فاسقِ معلن نہ ہو(ایک بار گناہِ کبیرہ کرنے والا یا گناہ صغیرہ پر اصرار کرنے والا یعنی تین یا اس سے زیادہ بار کرنے والا یا صغیرہ کو صغیرہ سمجھ کر ایک بار کرنے والا فاسق ہوتا ہے اور اگر علی الاعلان کرے تو فاسق ِ معلن ہے ۔) (۴)اس کا سلسلہ بیعت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم تک متّصل (یعنی ملاہوا) ہو ۔
(فتاویٰ رضویہ ،ج۲۱،ص۶۰۳)
فی زمانہ جامع شرائط پیرکامل کا ملنا نایاب نہیں تو کم یاب ضرور ہے ۔ جو کسی کا مرید نہ ہو تو اسے چاہيے کہ وہ اپنے بچوں سمیت سلسلہ قادریہ کے عظیم بزرگ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلِ سنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا مرید بن جائے ۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ ،قطب ِمدینہ میزبانِ مہمانان مدینہ ،خلیفہ اعلیٰ حضرت حضرت سیدنا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مرید اور مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقار الدین رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ،شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ،جانشین قطب مدینہ حضرت علامہ فضل الرحمن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ مجاز ہیں ان کے علاوہ دیگر بزرگوں سے بھی خلافتیں اور اجازت اسانید احادیث حاصل ہیں ۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ سلسلہ قادریہ میں مرید فرماتے ہیں ۔ قادری سلسلے کی عظمت کے کیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا