| تربیت اولاد |
پلاسٹک شیٹ بچھا دی جائے کیونکہ ناپاک ہونے کی صورت میں ان کا پاک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔
مسئلہ :
جن اعضا کا چھپانا ضروری ہے ان کو عورت کہتے ہيں ۔ بہت چھوٹے بچے کے لیے عورت نہیں یعنی اس کے بدن کے کسی حصہ کا چھپانا فرض نہیں، پھر جب کچھ بڑا ہوگیا تو اس کے آگے پیچھے کا مقام چھپانا ضروری ہے۔ پھر جب اور بڑا ہوجائے ،دس برس سے زیادہ کا ہوجائے تواس کے لیے بالغ کا سا حکم ہے۔( ردالمحتار، کتاب الحظر و الاباحۃ، فصل فی النظر و المس، ج۹، ص۶۰۲)
گھٹنے نہ کھولنے پڑیں:
محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا سردار احمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کم عمری میں جب پڑھنے کے لئے جاتے تو راستے میں ایک برساتی نالہ پڑتا تھا جو موسمِ برسات میں بھر جاتا ۔اس کو عبور کرنے کے لئے دیگر طلبہ اپنے کپڑے سمیٹ لیتے جس سے ان کے گھٹنے ننگے ہوجاتے ۔چونکہ مرد کے اعضائے ستر ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں تک ہیں لہٰذا آپ اپنے بڑے بھائی سے عرض کرتے :'' مجھے کندھوں پر بٹھا کر نالہ پار کروادیں ۔''تاکہ آپ کو گھٹنے نہ کھولنے پڑیں ۔
(حیاتِ محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ، ص۳۰)
ا پنے بچوں کو کسی پیرِ کامل کامرید بنوا دیجئے
ایک مسلمان کے لئے اس کی سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے ۔ اس کی حفاظت کی فکر ہمیں دنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہيے۔ نیک اعمال پر