Brailvi Books

تربیت اولاد
79 - 185
حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادی مدظلہ العالی کے عطا کردہ تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل اس وقت مجلس کی طرف سے بلامبالغہ لاکھوں تعویذات اور تعزیت،عیادت اور تسلی نامے بھیجے جاچکے ہیں اورتا دم تحریر(۲۲ صفر المظفر۱۴۲۸؁ھ) ایک اندازے کے مطابق مجلس کی طرف سے ماہانہ سوا دو لاکھ اور سالانہ کم و بیش 26 لاکھ سے زائد'' تعویذات'' و ''اَوراد ''دئیے اور کم وبیش20سے25 ہزارمکتوبات بھیجے جاتے ہیں ان میں E-mail کے جوابات بھی شامل ہیں۔ الحمدللہ عزوجل ماہانہ 2500 سے زائد آن لائن استخارہ کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔تعویذاتِ عطاریہ کی متعدد بہاریں ہیں جومکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ ''خوفناک بلا''،''پراسرار کتا'' اور''سینگوں والی دلہن'' نامی رسائل میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔تعویذات لینے والے اسلامی بھائیوں کو چاہے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائیں اور وہاں تعویذات عطاریہ کے بستے(اسٹال) سے تعویذحاصل کریں ۔
مسئلہ:
    بچہ چاہے چند منٹ کا ہواس کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح بڑے کا ،یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہوتا ہے اس کی کوئی اصل نہیں۔(
الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ،ج۱، ص۴۶)
     اس لئے کارپیٹ وقالین پر بچے کو لٹاتے یا بٹھاتے وقت اس کے نیچے
Flag Counter