(بہارِ شریعت ، حصہ ۱۶،ص۲۵۲:رد المحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ ،فصل فی اللبس ،ج۹ ،ص۶۰۰ )
تعویذات اسمائے الٰہی وکلامِ الٰہی وذکر الٰہی سے ہوتے ہیں،ان میں اثر نہ ماننے کا جواب وہی بہتر ہے جو حضرت شیخ ابوسعید ابوالخیر قدس سرہ العزیز نے ایک ملحد(یعنی بے دین) کو دیا ،جس نے تعویذات کے اثر میں کلام کیا ۔ حضرت قدس سرہ نے فرمایا، ''تو عجب گدھا ہے ۔''وہ دنیوی طور پربڑا معززبنتا تھا یہ لفظ سنتے ہی اس کا چہرہ سرخ ہو گیا اورگردن کی رگیں پھول گئیں اور بدن غیظ سے کانپنے لگا اور حضرت سے اس فرمانے کا شاکی ہوا ، فرمایا میں نے تو تمہارے سوال کا جواب دیا ہے ،گدھے کے نام کا اثر تم نے مشاہدہ کر لیا کہ تمہارے اتنے بڑے جسم کی کیا حالت کر دی لیکن مولیٰ عزوجل کے نام پاک سے منکر ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم
الحمدللہ عزوجل تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت دکھیارے مسلمانوں کا امیرِ اہلِ سنّت