Brailvi Books

تربیت اولاد
75 - 185
    (۴) گائے کی قربانی میں عقیقہ کرنے کے لئے حصہ ڈالا جاسکتا ہے ۔

    (۵) بہتر یہ ہے کہ اس کی ہڈی نہ توڑی جائے بلکہ ہڈیوں پر سے چھری وغیرہ سے گوشت اتار لیا جائے کہ بچے کی سلامتی کی نیک فال ہے ۔اگر ہڈی توڑ کر گوشت بنایا جائے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔

    (۶) گوشت کو جس طرح چاہیں پکا سکتے ہیں مگر میٹھا پکانا بہتر ہے کہ بچے کے اخلاق اچھے ہونے کی فال ہے ۔

    (۷)گوشت کی تقسیم اس طرح بھی کی جاسکتی ہے کہ سری پائے حجام کو اور ران دائی کودینے کے بعد بقیہ گوشت کے تین حصے کر لیں ،ایک حصہ فقراء ،دوسرا عزیز رشتہ دار اور تیسرا حصہ گھر والے کھائیں ۔

    (۸) عقیقے کا گوشت بچے کے ماں باپ ،دادا ،دادی اور نانا ،نانی وغیرہ بھی کھاسکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔

    (۹) عقیقے کے جانور کی کھال کا وہی حکم ہے جو قربانی کی کھال کا ہے کہ چاہے تو خود استعمال کرے یا مساکین کو دے دے یا کسی اور نیک کام مثلاً مسجد یا مدرسہ وغیرہ میں خرچ کرے ۔(ماخوذ از بہارِ شریعت ،حصہ ۱۵،ص۱۵۵)

مدینہ :مزید معلومات کے لئے امیراہلسنّت مدظلہ العالی کی تالیف''عقیقے کے بارے میں سوال جواب ''کا مطالعہ کیجئے ۔
بچے کا ختنہ:
    حضرت سيدنا ابوہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالی
Flag Counter