Brailvi Books

تربیت اولاد
71 - 185
ہے تو آپ دامت برکاتہم العالیہ اس بچے کا نام: محمد اور پکارنے کے لئے عرف (مثلاً) رجب رضارکھتے ہیں۔ نام کے ساتھ رضا کا اضافہ 'امامِ اہلسنّت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی نسبت سے کرتے ہیں ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        جب کوئی شخص اپنے بیٹے کا نام محمد رکھے تو اسے چاہيے اِس نامِ پاک کی نسبت کے سبب اس کے ساتھ حسن ِ سلوک کرے اور اس کی عزت کرے ۔ مولا مشکل کشا حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا :'' جب تم بیٹے کا نام محمد رکھو تو اس کی عزّت کرو اور مجلس میں اس کے لئے جگہ کشادہ کرو اور اسکی نسبت برائی کی طرف نہ کرو ۔ ''
 (تاریخ بغداد ، ج۳،ص ۳۰۵)
    حضرت ابوشعیب رحمۃ اللہ علیہ ،امام عطا ء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت فرماتے ہیں کہ جو یہ چاہے کہ اس کی عورت کے حمل میں لڑکا ہو تو اسے چاہيے کہ اپنا ہاتھ عورت کے پیٹ پر رکھ کر کہے ''
اِنْ کَانَ ذَکَرًا فَقَدْ سَمَّیْتُہُ مُحَمَّدًا
یعنی اگر یہ لڑکا ہوا تو میں نے اس کا نام محمد رکھا ۔''ان شاء اللہ عزوجل لڑکا ہوگا ۔
 (فتاویٰ رضویہ،ج۲۴،ص۲۹۰)
بال منڈوانا
    بچے کے بال منڈوائے جائیں۔حضرت سيدنا عبد اللہ بن بريدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روايت کرتے ہيں کہ''ہم زمانہ  جاہليت ميں جب بچہ پيد اہوتاتو اس کی طرف سے بکری ذبح کرتے ، ذبيحہ کے بال اتارتے اور اس بچہ کے سر پر اس بکری کا خون
Flag Counter