Brailvi Books

تربیت اولاد
66 - 185
    کچھ دن بعد حضرت نوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بریلی تشریف لائے تو شہزادہ اعلیٰ حضرت کو آغوشِ نوری میں ڈال دیا گیا ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی انگشتِ مبارک مصطفی رضاخان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے منہ میں رکھ کر قادری وبرکاتی برکات سے ایسامالا مال کردیاکہ یہی شہزادے بڑے ہو کر مفتی اعظم ہند بنے ۔
 (تاریخ مشائخ قادریہ ،ج۲ ص ۴۴۷،ملخصًا)
 (5,4,3) نام رکھنا ،بال مُونڈنااورعقیقہ کرنا:
    ساتویں دن بچے کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے اور سر منڈانے کے وقت اس کاعقیقہ کیا جائے اور بالوں کا وزن کر کے چاندی یاسونا صدقہ کیا جائے ۔
 (المعجم الاوسط ،الحدیث۵۵۸ ،ج۱، ص۱۷۰)
کیسے نام رکھے جائیں؟
    والدین کو چاہيے کہ بچے کا اچھا نام رکھیں کہ یہ ان کی طرف سے اپنے بچے کے لئے سب سے پہلا اور بنیادی تحفہ ہے جسے وہ عمر بھر اپنے سینے سے لگائے رکھتا ہے یہاں تک کہ جب میدانِ حشر بپا ہوگا تو وہ اسی نام سے مالکِ کائنات عزوجل کے حضوربلایا جائے گا جیسا کہ حضرت سیدنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو۔''
 (سنن ابی داود ،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء ،الحدیث ۴۹۴۸،ج۴،ص۳۷۴)
    اس حدیثِ پاک سے وہ لوگ عبرت حاصل کریں جو اپنے بچے کانام کسی فلمی اداکار یا(معاذ اللہ عزوجل )کفار کے نام پر رکھ دیتے ہیں ، اس سے بدترین ذلت کیا ہوگی کہ
Flag Counter