Brailvi Books

تربیت اولاد
65 - 185
مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلّم کی خدمت اقدس ميں حاضر ہوا ،اس وقت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم چادر اوڑھے ہوئے اپنے اونٹ کو روغن مل رہے تھے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمايا:''کيا تمہارے پاس کھجوريں ہيں ؟'' ميں نے عرض کی ''جی ہاں ''پھر ميں نے کچھ کھجوريں نکال کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ ميں پيش کيں ،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے وہ کھجوريں اپنے مبارک منہ ميں ڈال کر چبائيں ،پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے بچے کا منہ کھول کر اسے بچے کے منہ ميں ڈال ديا اور بچہ اسے چوسنے لگا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمايا:''انصار کو کھجوروں کے ساتھ محبت ہے''اور اس بچے کا نام عبد اللہ رکھا۔''
 (صحیح المسلم:کتاب الادب،باب استحباب تحنيک المولود....الخ ، الحديث ۲۱۴۴،ص ۱۱۸۳)
    انہی احادیث کی بناء پر مسلمانوں کا یہ معمول ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صالح ومتقی مسلمانوں سے تَحْنِیْک کرواتے ہیں۔اگر کھجور میسر نہ ہو تو شہد یا کسی بھی میٹھی چیز سے تحنیک کی جاسکتی ہے ۔
مفتی اعظم ہند کی تَحْنِیْک :
    اعلیٰ حضرت ،عظیم المرتبت ، پروانہ شمع رسالت ،مجددِ دین وملت الشاہ امام احمدرضاخان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گھر جب آپ کے چھوٹے شہزادے مصطفی رضاخان (مفتی اعظم ہند رحمۃ اللہ علیہ)کی ولادت ہوئی تو آپ اس وقت اپنے مرشد خانے میں تھے ۔ حضرت ابوالحسین نوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے آپ کو پیدائشِ فرزند کی مبارک باد دی اور فرمایا :''آپ بریلی تشریف لے جائيں۔ ''
Flag Counter