Brailvi Books

تربیت اولاد
55 - 185
ہیں۔ مگر یہ ذہن میں رہے کہ ضَروری نہیں ہر ایک کی دلی مُراد لازِمی ہی پوری ہو ۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ بندہ جو طلب کرتا ہے وہ اُس کے حق میں بہتر نہیں ہوتا اور اُس کا سُوال پورا نہیں کیا جاتا۔ اُس کی منہ مانگی مُراد نہ ملنا ہی اُس کیلئے اِنعام ہوتا ہے ۔ مَثَلاً یہی کہ وہ اولادِ نرینہ مانگتا ہے مگر اُس کو مَدَنی مُنّیوں سے نوازا جاتا ہے اور یہی اُس کے حق میں بہتر بھی ہوتا ہے۔چُنانچِہ پارہ دوسرا سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 216 میں ربُّ العِباد عزوجل کا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے:
َعَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ شَرٌّ لَّکُمْ ؕ
ترجَمہ کنزالایمان:قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بُری ہو۔( پ۲ ،البقرۃ، ۲۱۶)
دربارِ مشتاق سے کرم :
    الحمد للہ عزوجل!صحرائے مدينہ باب المدينہ کراچی ميں ''دربارِمشتاق''مرجع خلائق ہے ،اسلامی بھائی دور دور سے آتے اور فيض پاتے ہيں ۔چنانچہ ايک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح تحرير پيش کی ،ميرے گھر ميں ''اميد''سے تھيں ۔میڈيکل رِپوٹ کے مطابق بيٹی کی آمد ہونے والی تھی مگر مجھے''بيٹے''کی آرزو تھی کيوں کہ ايک بيٹی پہلے ہی گھر ميں موجود تھی ۔ميں نے صحرائے مدينہ ميں آ کر دربار مشتاق عليہ رحمۃ الرزّاق ميں حاضری دی اور بارگاہِ الٰہی عزوجل ميں دعا مانگی ۔میڈيکل رِپوٹ غلط ثابت ہو گئی اور الحمد للہ عزوجلہمارے گھر ميں چاند ساچہرہ چمکاتاخوشيوں کے پھول لٹاتامدنی منّاتشريف لے آيا۔
(فیضانِ سنّت ،باب آدابِ طعام،ج۱،ص۶۳۸)
Flag Counter