| تربیت اولاد |
خواب دیکھا کہ آسمان سے کوئی کاغذ کا پُرزہ ان کے قریب آ کر گرا،اُٹھا کر دیکھا تو اُس پر لکھا تھا، بِلال۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ30 دن کے مَدَنی قافِلے کی(نیت کی) بَرَکت سے میرے یہاں مَدَنی مُنّے کی آمد ہو گئی ! نہ صرف ایک بلکہ آگے چل کریکے بعد دیگرے دو مدنی مُنے مزید پیدا ہوئے۔ اللہ عزوجل کا کرم دیکھئے! 30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت صِرف مجھ تک محدود نہ رہی ۔ ہمارے خاندان میں جو بھی اولادِ نرینہ سے محروم تھا سب کے یہاں خوشیوں کی بہاریں لٹاتے ہوئے مَدَنی مُنے تولُّد ہوئے۔ یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں علاقائی مَدَنی قافِلہ ذمہ دار کی حیثیت سے مَدَنی قافِلوں کی بہاریں لُٹا نے کی کوششیں کر رہا ہوں۔
آکے تم با ادب ،دیکھ لو فضلِ ربِّ مَدَنی مُنّے ملیں،قافِلے میں چلو کھوٹی قسمت کھری،گود ہو گی ہری مُنّا مُنّی ملیں،قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضان ِسنّت ،باب فیضانِ رمضان ،احکامِ روز ہ،ج۱،ص۱۰۶۱،بالتصرّف مّا)
منہ مانگی مُراد نہ ملنا بھی انعام!
(شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی اپنی مایہ ناز تألیف فیضان ِ سنت میں اس حکایت کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے کس طرح مَن کی مُرادیں برآتی ہیں! اُمّیدوں کی سوکھی کھیتیاں ہری ہو جاتی ہیں،دلوں کی پَثر مُردہ کلیاں کِھل اٹھتی ہیں اور خانماں برباد وں کی خوشیاں لوٹ آتی