میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی میں عاشقِانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ایک بار سفر کر کے تجرِبہ کر لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کووہ وہ دینی منافِع حاصِل ہوں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ آپ کی ترغیب کیلئے مَدَنی قافِلے کی مزیدایک اوربہار گوش گزار کی جاتی ہے۔ چُنانچِہ قصبہ کالونی ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے:'' ہمارے خاندان میں لڑکیاں کافی تھیں، چچا جان کے یہاں سات لڑکیاں تو بڑے بھائی جان کے یہاں 9لڑکیاں ! میری شادی ہوئی تو میرے یہاں بھی لڑکی کی وِلادت ہوئی۔ سب کو تشویش سی ہونے لگی اور آج کل کے ایک عام ذہن کے مُطابِق سب کو وہم سا ہونے لگا کہ کسی نے جادو کر کے اولادِ نرینہ کا سلسلہ بند کروا دیا ہے! میں نے نیّت کی کہ میرے یہاں لڑکا پیدا ہوا تو 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کروں گا۔ میری مَدَنی مُنی کی امّی نے ایک بار