| تربیت اولاد |
ایک اسلامی بھائی تقریباً ۲۵ سال سے بے اولاد تھے ۔ دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی اجتماع ہونے والا تھا ۔ ایک مبلغ نے انہیں اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے ڈھارس دی کہ آپ اجتماع میں شریک ہو کر دعاکرنا، وہاں بہت سارے عاشقانِ رسول جمع ہوتے ہیں اور نیک لوگوں کے قرب میں دعا قبول ہوتی ہے ۔آپ بھی وہاں اولاد کی خیرات مانگ لینا ۔ یہ بات ان کی سمجھ میں آگئی اور وہ اجتماع میں حاضر ہوگئے ۔ وہاں دعا مانگنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد سے نواز دیا۔ (دعوتِ اسلامی کی بہاریں، حصہ اول، ص۱۵)
بغیر آپریشن کے اولاد نصیب ہوگئی:
شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ فیضانِ سنّت (جلد اوّل)میں لکھتے ہیں:
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول ، سنّتوں بھرے اجتِماعات اور مَدَنی قافِلوں کی بھی کیا خوب بہاریں اور بَرَکتیں ہیں۔ چُنانچِہ حیدر آباد ( باب الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے، غالباً 1998كا واقِعہ ہے، میری اہلیہ امّید سے تھیں، دن بھی '' پورے'' ہو گئے تھے ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شاید آپریشن کرنا پڑیگا۔تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرا اجتِماع (صحرائے مدینہ ملتان) قریب تھا ۔ اجتِماع کے بعد