Brailvi Books

تربیت اولاد
50 - 185
چولہے پر چڑھا دیا ۔یکایک پریشر ککر پھٹا اور ساتھ ہی خوفناک زلزلہ آگیا ،دیکھتے ہی دیکھتے وہ ظالم شخص زمین کے اندر دھنس گیا ۔بچی کی ماں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور غالباً اسی کے ذریعے اس دردناک قصے کا انکشاف ہوا ۔ (الامان والحفیظ )
(''زلزلہ اور اس کے اسباب'' ازامیر اہلسنت مدظلہ العالی ص۵۱)
    اس کے برعکس نیکیوں میں مشغول ہوجانے والوں پر رحمتِ الٰہی عزوجل کی چھما چھم برسات ہوتی ہے ،چند بہاریں ملاحظہ ہوں:
اولادِ نرینہ مل گئی:
    ایک اسلامی بھائی کی دو بیٹیاں تھیں ۔وہ اولادِ نرینہ سے محروم ہونے کی وجہ سے افسردہ رہا کرتے تھے ۔ان کی بچیوں کی امّی پھر امید سے تھیں ۔ کسی اسلامی بھائی کے مشورے پر انہوں نے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں ۳۰ دن کے لئے سفر اختیار کیا کہ اس کی برکت سے ان کے گھر بیٹا پیدا ہو۔ اللہ عزوجل کی شان دیکھئے کہ ابھی تیس دن پورے بھی نہ ہوئے تھے کہ انہیں سفر ہی کے دوران بیٹے کی ولادت کی خوشخبری مل گئی ۔ جب وہ راہِ خدا عزوجل میں تیس دن کے سفر کے بعد گھر لوٹے تو عجیب منظر تھا گھر میں خوشی بھی خوشی سے جھوم رہی تھی ۔ان کے ہاتھوں میں مدنی منّا اور ان کے چہرے پر جگمگاتی داڑھی شریف اور سر پر سبزسبز عمامے کا تاج سجا ہوا تھا ۔
                          ان کا دیوانہ عمامہ اور زُلف وریش میں 

                           واہ ! دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار

                                 (دعوتِ اسلامی کی بہاریں، قسط اول، ص۱۵)
Flag Counter