ترجمہ کنزالایمان :اے رب ميرے يہ توميں نے لڑکی جنی اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ جنی اور وہ لڑکا جو اس نے مانگاا س لڑکی سا نہيں اور ميں نے اس کانام مريم رکھا اورميں اسے اور اس کی اولاد کوتيری پناہ ميں ديتی ہوں راندے ہوئے شيطان سے ۔ (پ ۳،اٰل عمران ۳۶)
ماں بننے والی چاہے تو اس طرح بھی دعا مانگ سکتی ہے :
''یااللہ عزوجل! تیرا کروڑ ہا کروڑ شکر کہ تُونے مجھے یہ عظیم نعمت عطا فرمائی ، یااللہ عزوجل!اس کی پیدائش میں آسانیاں نصیب فرما،یااللہ عزوجل!تُو اسے اپنا اطاعت گزار اور اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کا فرمانبردار بنا، یااللہ عزوجل!تُو اس کو متقی پرہیزگار اور مخلص عاشقِ رسول بنا،یااللہ عزوجل! تُو اسے سنتوں کا مبلغ بنا،یااللہ عزوجل! تُو اس کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا ، یااللہ عزوجل! اسے درازی عمر بالخیر عطا فرما، یااللہ عزوجل! اسے ایمان کی حالت میں شہادت کی موت نصیب کرنا ۔