Brailvi Books

تربیت اولاد
47 - 185
    (۶) زبان کی احتیاط اپناتے ہوئے جھوٹ ، غیبت ، چغلی وغیرہ گناہوں سے بچتی رہے ۔

    (۷) صدقہ وخیرات کی کثرت کرے کہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے ۔

    حضرتِ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' صدقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بلاء صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔''
(مجمع الزوائد، باب فضل صدقۃ الزکاۃ،الحدیث ۴۶۰۶، ج۳ ،ص ۲۸۴ )
    (۸) بعض اسلامی بہنیں حالتِ حمل میں اپنے کمرے میں کسی بچے یا بچی کی تصویر لگا لیتی ہيں ۔ یاد رکھيئے کہ مکان میں ذی روح کی تصویر لگانا جائز نہیں۔

(بہارشریعت ،حصہ۱۶،ص۲۰۸)

     اور جس گھر میں جاندار کی تصاویر ہوں وہاں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ۔حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:''اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یاتصویر ہو۔''
 (صحیح البخاری ،کتاب المغازی،باب شھود الملاء کۃ بدراً،الحدیث ۴۰۰۲،ج۳،ص۱۹)
    اگر دیکھنا ہی ہے تو پیارا پیاراکعبہ شریف اور سبز گنبد کے جلوے دیکھئے اور گھر میں اسلامی طغرے آویزاں کیجئے۔
                                      دیکھنا ہے تو مدینہ دیکھئے

                                       قصرِ شاہی کا نظارہ کچھ نہیں
Flag Counter