| تربیت اولاد |
ایک مرتبہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے عورتوں سے ارشاد فرمایا:''کیاتم میں سے کوئی اس بات پر راضی نہیں کہ جب وہ اپنے شوہر سے حاملہ ہو اور وہ شوہر اس سے راضی ہو تو اس کو ایسا ثواب عطا کیا جاتا ہے جیسا اللہ عزوجل کی راہ میں روزہ رکھنے اور شب بیداری کرنے والے کو ملتا ہے ، اور اسے دردِ زِہ (یعنی وقتِ ولادت کی تکلیف)پہنچنے پر ایسے ایسے انعامات دئيے جائیں گے کہ جن پر آسمان وزمین والوں میں سے کسی کو مطلع نہیں کیا گیا ،اور وہ بچے کو جتنا دودھ پلائے گی تو ہر گھونٹ کے بدلے ایک نیکی عطا کی جائے گی ،اور اگر اسے بچے کی وجہ سے رات کوجاگنا پڑے تو اسے راہِ خدا عزوجل میں ۷۰ غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
(الجا مع الصغیر ،الحدیث ۱۵۹۲،ج۱،ص۹۹)
اچھی اچھی نیتیں کیجئے
والدین بالخصوص والد کو چاہيے کہ اپنی اولاد کے لئے اچھی اچھی نیّتیں کرے ۔ ''یا اللہ نیک اولادعطا کر'' کے اُنیس حروف کی نسبت سے19 نیتیں (از: شيخ طريقت امير اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العاليہ )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نِيَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَير مِنْ عَمَلِہِ
یعنی مسلمان کی نيت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)