| تربیت اولاد |
اللہ و رسول عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی مخالفت سے بچيں اسی میں دین و دنیا کی بھلائی ہے۔
(ماخوذ از بہار شریعت،حصہ ہفتم، ص۹۵)
(5)نکاح کے مستحبات پر عمل کرے :
مثلاً (۱) اعلانیہ ہونا (۲) نکاح سے پہلے خطبہ پڑھنا کوئی سا خطبہ ہو اور بہتر وہ ہے جو حدیث میں وارد ہوا (۳) مسجد میں ہونا(۴) جمعہ کے دن(۵) گواہان عادل کے سامنے (۶) عورت عمر ،حسب ،مال، عزت میں مرد سے کم ہو اور (۷) چال چلن اور اخلاق و تقویٰ و جمال میں بیش (یعنی زیادہ)ہو ۔
(الدرالمختار،کتاب النکاح،ج۴،ص۷۵)
(6) اِسراف سے پرہیزکرے :
قراٰن پاک میں ہے :
وَلَا تُسْرِفُوۡا ؕ اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْرِفِیۡنَ ﴿۱۴۱﴾ۙ
ترجَمہ کنز الایمان : اور بے جانہ خرچو بے شک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔(پ ۸ الانعام ۱۴۱)
مُفسّرِ شہیر حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان اِس آیت کے تَحت بے جا خرچ( یعنی اِسراف)کی تفصیل بیان کرتے ہوئے رقم طَراز ہیں ،''ناجائز جگہ پر خرچ کرنا بھی بے جا خرچ ہے اور سارا مال خَیرات کرکے بال بچّوں کو فقیر بنا دینا بھی بے جا خرچ ہے ،ضَرورت سے زِیادہ خرچ بھی بے جا خرچ ہے اِسی لئے اَعضائے وُضو کو