Brailvi Books

تربیت اولاد
36 - 185
ہیں ۔ والعیاذ باللّہ تعالٰی
(ماخوذ از بہار شریعت،حصہ ہفتم، ص۹۴)
    اسی طرح مہندی کی رسم بھی ہے جس میں نوجوان لڑکیاں زرق برق لباس
میٹھے میٹھے  اسلامی بھائیو!

كثیر رسومات ایسی ہوتی ہیں جوكہ شرعاً نا جائز ہوتی ہیں مثلاً اس مرد و عورت كا بے پردہ اختلاط ہوتا ہے یا وہ رسم كسی مسلمان كی دل آزاری پر مشتمل ہوتی ہے,علیٰ ھذا القیاس لیكن حیاء شرم كو بالائےطاق ركھ كر ان رسومات كوضرور پورا كیا جاتا ہے۔ مثلاً

 	اكثر گھروں میں رواج ہے كہ شادی كے ایام میں رشتہ دار اور محلے كی عورتیں جمع ہوكر ڈھولك بجاتی اور گیت گاتی ہیں, یہ حرام ہے كہ اولاً ڈھول بجانا ہی حرام پھر عورتوں كا گانا,مزید یہ كہ عورت كی آوازنا محرموں كو پہنچانا اور وہ بھی گانے كی اور وہ بھی عشق و ہجر و وصال كے اشعار یا گیت۔ جو عورتیں اپنے گھروں میں بات كرتے وقت گھر سے باہر آواز جانے كو معیوب جانتی ہیں ایسے موقعوں پر وہ بھی شریك ہوجاتی ہیں گویا ان كے نزدیك گاناكوئی عیب ہی نہیں كتنی ہی دور تك آواز جائے كوئی حرج نہیں نیز ایسے گانے میں جوان كنواری لڑكیاں بھی شریك ہوتی ہیں۔

ایسے اشعار پڑھنا یا سننا كس حد تك ان كے دبے ہوئے جوش كو ابھارے گا اور كیسے كیسے ولولے پیدا كرے گا اور اخلاق و عادات پر اس كا كہاں تك اثر پڑے گا یہ باتیں ایسی نہیں جن كے سمجھانے كی ضرورت ہو یا ثبوت پیش كرنے كی حاجت ہو
 (ماخوذ از بہارشریعت,حصہ ہفتم,ص 95)
Flag Counter