| تربیت اولاد |
(۸)ملاپ سے پہلے''بسم اللہ ''اور مسنون دعاپڑھوں گا۔ (۹) سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی امّت میں اِضافے کا ذَرِیعہ بنوں گا ۔حضرتِ سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:'' نکاح میری سنت سے ہے ، پس جو شخص میری سنت پر عمل نہ کرے ،وہ مجھ سے نہیں۔پس نکاح کرو ، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی بناء پر دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔''
(سنن ابن ماجہ،کتاب النکاح، باب ماجاء فی فضل النکاح،الحدیث ۱۸۴۶ج۲،ص۴۰۶)
مدنی مشورہ: شادی شدگان نیتوں وغیرہ کی مزیدمعلو مات کے لئے فتاویٰ رضویہ(تخریج شدہ) جلد 23صفحہ نمبر,386,385پر مسئلہ نمبر 42,41 کا مطالعہ فرمالیں۔
صلوا علی الحبیب! صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
مسئلہ:
جس عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو اس نيت سے اسے ديکھنا جائز ہے کہ حديث پاک ميں يہ آيا ہے کہ :''جس سے نکاح کرنا چاہتے ہو اس کو ديکھ لو کہ يہ بقائے محبت کا ذريعہ ہو گا ''
(جامع الترمذی ،کتاب النکاح ،باب ما جاء فی النظر...الخ،الحدیث۱۰۸۹،ج۲،ص۳۴۶)
حکیم الامت مفتی احمدیار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی لکھتے ہیں :''مگر بہتر یہ ہے کہ پیغام سے پہلے دیکھا جائے اور وہ بھی کسی بہانہ سے کہ عورت کو پتہ نہ لگے تاکہ ناپسندیدگی کی صورت میں عورت کو رنج نہ ہو ۔''مزید لکھتے ہیں :''دیکھنے سے مراد چہرہ دیکھنا ہے کہ حسن وقبح چہرے میں ہی ہوتا ہے اور اس سے مراد وہی صورت ہے جو ابھی عرض کی گئی یعنی کسی بہانہ سے دیکھ لینا یا کسی معتبر عورت سے دکھوا لینا نہ کہ باقاعدہ