Brailvi Books

تربیت اولاد
33 - 185
نکاح کی نیّتیں
(از: شيخ طريقت امير اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العاليہ )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

 اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نيَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَير مِنْ عَمَلِہِ
یعنی مسلمان کی نيت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول:     (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

        (۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔ 

     نکاح کرنے والے کو چاہے کہ اچھی اچھی نیتیں کر لے تاکہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ وہ ثواب کا بھی مستحق ہوسکے ۔''نکاح سنّت ہے '' کے نو حروف کی نسبت سے 9 نیتیں پیش ِ خدمت ہیں :

(۱)سنتِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی ادائیگی کروں گا۔

(۲)نيک عورت سے نکاح کروں گا۔

(۳)اچھی قوم ميں نکاح کروں گا۔

(۴) اس کے ذریعے ايمان کی حفاظت کروں گا۔

(۵)اس کے ذريعے شرمگاہ کی حفاظت کروں گا۔

(۶)خود کوبد نگاہی سے بچاؤں گا۔

(۷)محض لذت يا قضائے شہوت کے ليے نہيں حصولِ اولاد کے لئے تَخْلِیَہ کروں گا۔
Flag Counter