Brailvi Books

تربیت اولاد
32 - 185
(2) اچھی قوم میں نکاح کرے:
    نکاح کے سلسلے میں عورت کے اہل ِ خانہ کے طرزِ زندگی کو بھی مدِ نظر رکھنا ضروری ہے چنانچہ ام المؤمنين حضرت سيدتنا عائشہ صديقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روايت ہے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالی علیہ والہٖ وسلم نے ارشاد فرمايا:''اپنے نطفہ کے لئے اچھی جگہ تلاش کروکہ عورتيں اپنے ہی بہن بھائیوں کے مشابہ بچے پيد اکرتی ہيں۔''
(کنز العمال:الکامل فی ضعفاء الرجال ،عیسیٰ بن میمون الجروی ،ج۶،ص۴۲۳)
(3) نکاح کے لئے اچھی اچھی نیّتیں کرے:
    حضرت سيدناانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ ميں نے حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے سنا:''جس نے کسی عورت سے اس کی عزت کی وجہ سے نکاح کيا تو اللہ تعالیٰ اس کی ذلت کو بڑھائے گا،جس نے عورت کے مال و دولت (کے لالچ)کی وجہ سے نکاح کيا، اللہ تعالیٰ اس کی غربت ميں اضافہ کریگا،جس نے عورت کے حسب نسب(يعنی خاندانی بڑائی)کی بنا پہ نکاح کيا،اللہ تعالیٰ اس کی کمينگی کو بڑھائے گااور جس نے صرف اور صرف اس لئے نکاح کيا کہ اپنی نظر کی حفاظت کرے،اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھے،يا صلہ رحمی کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے عورت ميں برکت دے گااور عورت کے لئے مرد ميں برکت دے گا۔''
 (المعجم الاوسط: الحديث۲۳۴۲،ج۲،ص۱۸)
Flag Counter