نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح کا بیان ہے: عَلاقے کی مسجِد کے امام صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہیں،انہوں نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک کارڈ تحفے میں دیا۔ وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رَہ گئے کہ اِس مختصر سے کارڈ میں ایک مُسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے! مَدَنی انعامات کاکارڈ ملنے کی بَرَکت سے الحمدللہ عزوجل اُن کو نَماز کا جذبہ ملا اور نَمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجِدمیں حاضِر ہو گئے اور اب پانچ وَقت کے نَمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارَک بھی سجا لی اور مَدَنی انعامات کا کارڈ بھی پُرکرتے ہیں۔