Brailvi Books

تربیت اولاد
28 - 185
   اپنی اولاد کی بہتر تربیت کا ذہن پانے کے لئے بچوں کی امی کو چاہے کہ اپنے شہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کريں ،ان شاء اللہ عزوجل اِن کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔

    الحمدللہ عزوجل !سنّتوں بھری زندگی گزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیراہل ِ سنت ، شیخِ طریقت،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبہ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40 مَدَنی اِنعامات سُوالات کی صورت میں مُرتَّب کئے ہیں۔ان مدنی انعامات کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ہمیں چاہيے کہ باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا کارڈ حاصل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ (یعنی اپنا محاسبہ) کرتے ہوئے کارڈ پُر کریں اورہر مدنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں۔ مَدَنی انعامات نے نہ جانے کتنے اسلامی بھائیوں