Brailvi Books

تربیت اولاد
26 - 185
سے وابستہ ہونے کی برکت سے اعلیٰ اخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر ان کے کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اس کے لئے گھر کے مَردوں بالخصوص بچوں کے ابوکو چاہيے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرے ۔ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی عزوجل اور نعتِرسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی عادی بن جائے گی ، غُصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ،دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گااور ان شاء اللہ عزوجل اپنی اولاد کی مدنی تربیت کا جذبہ بھی نصیب ہوگا ۔ 

    بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے چُنانچہ شاھدرہ (مرکز الاولیالاہور) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے، میں اپنے والِدین کا اِکلوتا بیٹا تھا ، زیادہ لاڈ پیار نے مجھے حد دَرَجہ ڈھیٹ اورماں باپ کا سخت نافرمان بنا دیا تھا ، رات گئے تک آوارہ گردی کرتا اور صبح دیر تک سویا رہتا ۔ ماں باپ سمجھاتے