Brailvi Books

تربیت اولاد
22 - 185
گناہوں کے صحرا)میں سرگرداں رکھیں گی اوروہ عمرِ عزیز کے چار دن آخرت بنانے کی بجائے دنیا جمع کرنے میں صرف کردیں گے اور یوں گناہوں کا انبار لئے وادیئ موت کے کنارے پہنچ جائیں گے۔رحمتِ الٰہی عزوجل شامل حال ہوئی تو مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق مل جائے گی وگرنہ دنیا سے کفِ افسوس ملتے ہوئے نکلیں گے اور قبر کے گڑھے میں جاسوئیں گے ۔سوچئے تو سہی کہ جب بچوں کی مدنی تربیت نہیں ہوگی تو وہ معاشرے کا بگاڑ دور کرنے کے لئے کیا کردار ادا کرسکیں گے،جو خود ڈوب رہا ہو وہ دوسروں کو کیا بچائے گا ،جو خود خوابِ غفلت میں ہو وہ دوسروں کو کیا بیدار کریگا ، جو خود پستیوں کی طرف محوِ سفر ہو وہ کسی کو بلندی کا راستہ کیونکر دکھائے گا ۔
سُونا جنگل رات اندھیری ،چھائی بدلی کالی ہے 

     سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رَکھوالی ہے (حدائق بخشش)
صاحبِ  اولاد اسلامی بھائیو!

        آپ کی اولاد ،آپ کے جگر کاٹکڑا اور اپنی ماں کی آنکھوں کا نور سہی لیکن اس سے پہلے اللہ عزوجل کا بندہ ،نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کا امّتی اور اسلامی معاشرے کا اہم فرد ہے ۔ اگر آپ کی تربیت اسے اللہ عزوجل کی بندگی ،سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی غلامی اور اسلامی معاشرے میں اس کی ذمہ داری نہ سکھا سکی تو اُسے اپنا فرماں بردار بنانے کا خواب دیکھنا بھی چھوڑ دیجئے کیونکہ یہ اسلام ہی ہے جو ایک مسلمان کو اپنے والدین کا مطیع وفرماں بردار بننے کی تعلیم دیتا ہے ۔اس لئے اولاد کی ظاہری زیب وزینت ،اچھی غذا ،اچھے لباس اور دیگر ضروریات کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی وروحانی تربیت کے لئے بھی کمربستہ ہوجائيے۔
Flag Counter