Brailvi Books

تربیت اولاد
178 - 185
مسئلہ: 

    عجیب وغریب قصّے کہانیاں تفریح کے طور پر سننا جائز ہے جب کہ ان کا جھوٹا ہونا یقینی نہ ہو بلکہ جو یقینا جھوٹ ہوں اور بطورِ ضرب المثل یا نصیحت کے طور پر سنائے جاتے ہوں ان کا سننا بھی جائز ہے ۔
 (الدر المختار، کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع ،ج۹،ص۶۶۷)
اولاد جوان ہوجائے تو جلد شادی کر دیجئے
    اولاد کے جوان ہوجانے پر والدین کی ذمہ داری ہے کہ ان کی نیک اور صالح خاندان میں شادی کر دیں۔حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کا نکاح کرو، بیٹیوں کو سونے اور چاندی سے آراستہ کرو اور انہیں عمدہ لباس پہناؤاور مال کے ذریعے ان پر احسان کرو تاکہ ان میں رغبت کی جائے (یعنی ان کے لئے نکاح کے پیغام آئیں)۔
 (کنزالعمال،کتاب النکاح ،احادیث متفرقہ ،الحدیث ۴۵۴۲۴،ج۱۶،ص۱۹۱)
    اولاد کے جوان ہونے پر بلاوجہ نکاح میں تاخیرنہ کی جائے ۔حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''جس کے ہاں لڑکے کی ولادت ہو اسے چاہيے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اسے آداب سکھائے،جب وہ بالغ ہوجائے تو اس کی شادی کر دے ،اگر بالغ ہونے کے بعد نکاح نہ کیا اورلڑکا مبتلائے گناہ ہوا تو اس کا گناہ والد کے سر ہوگا ۔''
 (شعب الایمان،باب فی حقوق الاولاد ،الحدیث۸۶۶۶،ج۶،ص۴۰۱)
    حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ
Flag Counter