نبی اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا یہ فرمانِ عالیشان اپنی اولاد کے نکاح میں کوتاہی برتنے والوں کے لئے تازیانہ عبرت ہے ۔
رشتہ کرتے وقت انہی چیزوں کو مدِّ نظر رکھئے جو کتاب کے شروع میں دی گئی ہیں اور مناسب غور وفکر کے بعد اولاد کا رشتہ طے کیجئے ۔سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمايا:''نکاح کرنا عورت کوکنیز بناناہے،لہٰذا غور کر لینا چاہيے کہ وہ اپنی بيٹی کو کہاں بياہ رہا ہے۔''
(السنن الکبریٰ ،کتاب النکاح ،باب الترغیب فی التزویج ،ج۷،ص۱۳۳)
رحمتِ دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمان عاليشان ہے ''جس نے اپنی بيٹی کا نکاح کسی فاسق سے کيا ا س نے قطع رحمی کی۔''
(الکامل فی ضعفاء الرجال،الحسن بن محمد ،ج۳،ص۱۶۵ )
حضرت سیدنا شیخ کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ، لیکن آپ نے زہد وتقویٰ اختیار فرمایا ہوا تھا اور دنیاوی مشاغل سے بہت دور ہوچکے