Brailvi Books

تربیت اولاد
177 - 185
عورت کو)حاملہ کر دے ..یا.. (جماع کی وجہ سے)لڑکی کو حمل رہ جائے تو یقینا بالغ و بالغہ ہیں۔ اور اگر آثار نہ ہوں ،مگر وہ خود کہیں کہ ہم بالغ وبالغہ ہیں اورظاہر حال ان کے قول کی تکذیب نہ کرتا(یعنی جھٹلاتا نہ)ہو تو بھی بالغ وبالغہ سمجھے جائیں گے اورتمام احکام ، بلوغ کے نفاذ پائیں گے اور داڑھی مونچھ نکلنا یا لڑکی کے پستان میں ابھار پیدا ہونا کچھ معتبر نہیں۔
   (فتاویٰ رضویہ ،ج۱۹،ص۹۳۰)
بزرگوں کی حکایات سنائيے
    والدین کو اپنے بچے پرکڑی نظر رکھنی چاہيے کہ وہ کس قسم کے رسائل یا کتابیں پڑھتا ہے ۔ کہیں وہ رومانی ناول یا گمراہ کن عقائد پر مشتمل بدمذہبوں کی کتابیں پڑھنے کا عادی تو نہیں ۔ایسی صورت میں بچے کو سمجھانے میں دیر نہ کی جائے اور اسے اپنے اسلاف کی حکایات اور صحیح العقیدہ علماء کی کتابیں پڑھنے کی ترغیب دلائی جائے ۔ بعض مائیں یا دادیاں بچوں کو سوتے وقت خوفناک کہانیاں سناتی ہیں۔ جس کی ''برکت''سے بچے کو ڈراؤنے خواب آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ایسی ماؤں کو چاہيے کہ بچوں کو بزرگوں کی اصلاحی حکایات سنائیں ۔

    محدّثِ اعظم پاکستان حضرت مولاناسردار احمدقادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو بچپن ہی سے اپنے بزرگوں سے والہانہ عقیدت تھی چنانچہ آپ اسکول کی تعلیم کے دوران بھی اپنے استاذ سے عرض کیا کرتے تھے :''ماسٹر جی ہمیں بزرگوں کی باتیں سنائيے اور حضور سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی حیاتِ طیبہ پر ضرور روشنی ڈالا کیجئے ۔''

(حیاتِ محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ، ص۳۲)
Flag Counter