بچے بڑے ہوجائیں تو بستر الگ کردیجئے
حضرت سیدنا عبدالملک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:'' جب تمہارے بچے سات سال کے ہوجائیں تو ان کے بستر الگ الگ کردو۔''
(المستدرک،کتاب الصلوٰۃ ،باب فی فضل الصلوات الخمس،الحدیث۷۴۸،ج۱،ص۴۴۹)
لڑکا بارہ سال اور لڑکی نوبرس سے کم عمر تک ہرگز بالغ وبالغہ نہ ہوں گے اور لڑکا لڑکی دونوں پندرہ برس کامل کی عمر میں ضرور شرعاً بالغ وبالغہ ہیں ،اگرچہ آثارِ بلوغ کچھ ظاہر نہ ہوں ۔ان عمروں کے اندر اگر آثار پائے جائیں ،یعنی خواہ لڑکے خواہ لڑکی کوسوتے خواہ جاگتے میں انزال ہو.. یا.. لڑکی کو حیض آئے ..یا.. جماع سے لڑکا (کسی