| تربیت اولاد |
پتنگ بازی کے نقصانات کا اعتراف وہ لوگ بھی کرتے ہیں جواس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ۔سالانہ کروڑوں روپے اس منحوس شوق کی بھینٹ چڑھا دئيے جاتے ہیں ۔ کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں متعدد بچے ونوجوان چھت سے گر کر یا کسی گاڑی سے ٹکرا کر عمر بھر کے لئے جسمانی معذوری کو اپنے گلے لگا لیتے ہیں۔سمجھ دار والدین کو چاہيے کہ اپنے بچوں کو اس شوق کی ہوا بھی نہ لگنے دیں ۔
(۱۷)فلم بینی :
فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دیکھنا آج نوجوانوں کی اکثریت کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے ۔جو کچھ آنکھ دیکھتی ہے دماغ اس کا اثر قبول کرتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج جرائم بہت بڑھ گئے ہیں کیونکہ'' نونہالانِ قوم''کو ڈکیتی ، زنا بالجبر ، غنڈہ گردی وغیرہ کی تربیت کے لئے کسی'' کوچنگ سینٹر''جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ تربیت انہیں ٹی.وی ،وی سی آر، ڈش اور کیبل کے ذریعے گھربیٹھے مل جاتی ہے ۔جب اس ناپاک مشغلے کے بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں تو والدین سر پیٹ کر رہ جاتے ہیں ۔ اکثر والدین بچوں کو ڈھال بنا کر گھر میں ٹی .وی لانے کا ''حیلہ'' کرتے ہیں کہ کیا کریں جی بچے ضد کررہے تھے ۔ایسے والدین کو سوچنا چاہيے کہ اگر آپ کی اولاد آپ سے جلتے ہوئے چولہے پر بیٹھنے یا چھت سے چھلانگ لگانے کا بولے تو کیا پھر بھی آپ ان کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیں گے یا سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مطالبے کو رد کردیں گے ۔اگر ان کے مطالبے کے جواب میں چولہے پر بیٹھ جانا نادانی ہے تو آپ