| تربیت اولاد |
اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:''کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ کسی مسلمان کو چھوڑ رکھے ۔اگر تین دن گزر جائیں تو اسے چاہيے کہ اپنے بھائی سے مل کر سلام کرے۔اگر وہ سلام کا جواب دے دے تو (مصالحت کے) ثواب میں دونوں شریک ہیں اور اگر سلام کا جواب نہ دے تو جواب نہ دینے والا گنہگار ہوا اور سلام کرنے والا ترکِ تعلقات کے گناہ سے بری ہوگیا ۔''
( سنن ابی داؤد،کتاب الادب ،باب فیمن یھجر اخاہ المسلم،الحدیث۴۹۱۲،ج۴،ص۳۶۳)
(۱۳) گالی دینا:
کسی کو گالی دیتا دیکھ کر بچے بھی اسی اندازکو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہیں اس کی ہلاکتوں سے آگاہ کر کے بچنے کی تاکید کریں ۔حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرور کونین،ہم غریبوں کے دل کے چین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : ''مسلمان کو گالی دینا خود کو ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔''
(الترغیب والترھیب ، کتاب الادب ،باب الترھیب من السباب ...الخ،الحدیث۴۳۶۳،ج۳،ص۳۷۷)
(۱۴)وعدہ خلافی :
نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا:''جو کسی مسلمان سے عہد شکنی کرے ،اس پر اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے اور اس کا کوئی فرض قبول نہ ہوگا نہ نفل ۔''
(صحیح البخاری ،کتاب فضائل المدینہ ،باب حرم المدینہ ،الحدیث۱۸۷۰،ج۱،ص۶۱۶)
اپنے بچوں کو وعدہ خلافی سے بچنے کی تربیت دیجئے ۔وعدہ خلافی آج