| تربیت اولاد |
ہے اس کے اثرات سے بچے بھی بچ نہيں پاتے ۔ والدین کو چاہيے کہ اپنے بچوں کو اس کے مضر اثرات سے بچائیں ۔حضرت سیدنا ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا:کسی مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے ۔''
(صحیح البخاری،کتاب الایمان والنذور ،با ب من حلف بملۃ سوی ملۃ الاسلام الحدیث۶۶۵۲،ج۴،ص۲۸۹)
(۹)چوری:
بچپن کی عادت بہت مشکل سے چھوٹتی ہے ۔اس لئے بچے گھر کی چھوٹی موٹی چیزیں چرا کر کھا جاتے ہیں یا کسی کے گھر سے چرا لاتے ہیں اگر انہیں مناسب تنبیہ نہ کی جائے تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''چور پر اللہ تعالیٰ ے لعنت فرمائی ہے۔''
(صحیح مسلم،کتاب الحدود،باب حد السرقۃونصابھا،الحدیث۱۶۸۷،ص۲۶ ۹)
(۱۰) بغض وکینہ:
چونکہ بچوں کو قلبی خیالات کے اچھے یا برُے ہونے کا علم نہیں ہوتا اس لئے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے چلے جاتے ہیں اور دوسرے پر اپنے دلی جذبات کا اظہار بھی کردیتے ہیں ۔ چنانچہ ان کے دل میں کسی کا بغض بیٹھ جانا ناممکن نہیں لیکن ظاہر ہے کہ یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے اس لئے بچوں کو اس سے متعلق بھی معلومات دیجئے اور بچنے کا ذہن بنائيے۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''بندوں کے