اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں شامل ہونے والے الحمدللہ عزوجل دونوں جہاں کی بھلائیاں پاتے ہیں ۔ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں نے عید کے دوسرے روز عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی ۔ اسی دوران والدِ مرحوم جن کو فوت ہوئے دو برس گزر چکے تھے ،میرے خواب میں بہت اچھی حالت میں تشریف لائے ۔میں نے پوچھا :''ابو انتقال کے بعد کیا ہوا؟'' فرمایا:''کچھ عرصہ گناہوں کی سزا ملی مگر اب عذاب اٹھ گیا ہے ،تم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو ہرگز مت چھوڑنا کہ اسی کی برکت سے مجھ پر کرم ہوا ہے ۔''
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
واقعی اللہ عزوجل کی رحمت بہت بڑی ہے ،نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے اور ان کی دعاؤں کے طفیل فوت شدہ والدین کے لئے آسانیاں ہوجاتی ہیں۔ اولاد کو نیک بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ایک بہترین ذریعہ ہے۔ (فیضانِ سنّت ،باب آدابِ طعام،ج۱،ص۳۵۶)