Brailvi Books

تربیت اولاد
15 - 185
روزانہ ایک قرآن پاک کا ایصالِ ثواب:
    ایک بزرگ ارشاد فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے خواب میں دیکھا کہ قبرستان کے تمام مردے اپنی قبروں سے باہر نکل کر جلدی جلدی زمین پر سے کوئی چیز سمیٹ رہے ہیں ، لیکن مُردوں میں سے ایک شخص فارغ بیٹھا ہوا ہے ،وہ کچھ نہیں چنتا ۔ اس شخص نے اس سے جاکرپوچھا کہ'' یہ لوگ کیا چن رہے ہیں ؟'' اس نے جواب دیا: ''زندہ لوگ جو کچھ صدقہ ..یا.. دعا.. یا..تلاوتِ قرآن وغیرہ اس قبرستان والوں کو بھیجتے ہیں ، اس کی برکات سمیٹ رہے ہیں ۔'' اس نے کہا'' تم کیوں نہیں چنتے ؟'' جواب دیا''مجھے اس وجہ سے فراغت ہے کہ میرا ایک بیٹاحافظِ قرآن ہے جو فلاں بازار میں حلوہ بیچتاہے ،وہ روزانہ ایک قرآنِ پاک پڑھ کر مجھے بخشتا ہے ۔'' 

    یہ شخص صبح اسی بازار میں گیا ،دیکھا کہ ایک نوجوان حلوہ بیچ رہا ہے اوراس کے ہونٹ ہل رہے ہیں اس نے نوجوان سے پوچھا ''تم کیا پڑھ رہے ہو ؟'' اس نے جواب دیا کہ میں روزانہ ایک قرآن پاک پڑھ کر اپنے والدین کو بخشتاہوں ،اسی کی تلاوت کر رہا ہوں ۔ کچھ عرصے بعد اس نے خواب میں دوبارہ اسی قبرستان کے مُردوں کو کچھ چنتے ہوئے دیکھا، اس مرتبہ وہ شخص بھی چننے میں مصروف تھا کہ جس کا بیٹا اسے قرآن پاک پڑھ کر بخشا کرتا تھا، اس کو دیکھ کر اسے بہت تعجب ہوا ،اتنے میں اس کی آنکھ کھل گئی۔صبح اٹھ کر اسی بازار میں گیا اور تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ حلوہ بیچنے والے نوجوان کا بھی انتقال ہوچکا ہے ۔
(روض الریاحین،الفصل الثانی الحکایۃ السابعۃ والخمسون،ص۱۷۷ )
Flag Counter